اوینجرز اینڈ گیم دیکھ کر نوجوان لڑکی رو رو کر بے حال، ہسپتال منتقل کرنا پڑگیا

اوینجرز اینڈ گیم دیکھ کر نوجوان لڑکی رو رو کر بے حال، ہسپتال منتقل کرنا پڑگیا
اوینجرز اینڈ گیم دیکھ کر نوجوان لڑکی رو رو کر بے حال، ہسپتال منتقل کرنا پڑگیا

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مارول سٹوڈیوز کی اوینجرز سیریز کی 22 ویں اور آخری فلم ریلیز ہوچکی ہے جس نے باکس آفس پر کاروبار کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ یہ فلم پوری دنیا سے داد اور پیسے سمیٹ رہی ہے اور اپنے مداحوں کو الوداع کہہ کر افسردہ بھی کر رہی ہے لیکن چین میں ایک نوجوان لڑکی یہ فلم دیکھ کر اتنا روئی کہ اسے ہسپتال منتقل کرنا پڑگیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اوینجرز اینڈ گیم دیکھتے ہوئے چین میں ایک 21 سالہ لڑکی کچھ زیادہ ہی جذباتی ہوگئی اور اس نے رونا شروع کردیا ، لڑکی اتنا روئی کہ اس کی سانس اکھڑ گئی اور اسے ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔ موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ لڑکی نے جب ایک بار رونا شروع کیا تو وہ اپنے آپ کو روک نہیں پائی اور اتنا روئی کہ اس کی سانس اکھڑ گئی اور ہاتھ پاﺅں ڈھیلے پڑگئے۔ حالت زیادہ خراب ہونے پر لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی سانسیں بحال کرنے کیلئے آکسیجن لگانا پڑی۔

خیال رہے کہ اوینجرز سیریز کی آخری فلم اینڈ گیم تین گھنٹے سے زائد دورانیے پر محیط ہے لیکن اس کے باوجود دنیا بھر میں مداح اسے دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں۔ بدھ کو اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک یہ فلم دنیا بھر سے 305 ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔

مزید :

تفریح -