نواز شریف کا واحد مقصد ملک سے باہر جانا ہے: صمصام بخاری

نواز شریف کا واحد مقصد ملک سے باہر جانا ہے: صمصام بخاری
نواز شریف کا واحد مقصد ملک سے باہر جانا ہے: صمصام بخاری

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ نواز شریف ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں ، وہ ایسی سہولت مانگ رہے ہیں جو مشرف کو بھی نہیں ملی۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب سید صمصام بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بارے میں اندازے درست ثابت ہوئے نواز شریف کا واحد مقصد ملک سے باہر جانا ہے، انہیں باہر جانے کی اجازت صرف عدالت سے مل سکتی ہے حکومت کا اس معاملے میں کوئی عمل دخل نہیں یہ سہولت مشرف کو نہیں ملی جو نوازشریف مانگ رہے ہیں ، دیکھتے ہیں اب کیانئی مثال قائم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک ایسا ہسپتال نہیں بناسکے جہاں علاج ہوسکے ، نواز شریف کو سہولت ملی تو باقی قیدیوں کا کیا قصور ہے؟ دیگر قیدیوں کو بھی علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -