اسلام آباد: پہلی سالانہ SOT Talks کا انعقاد ، ذہنی صحت کے اہم مسائل کی نشاندہی کی گئی

اسلام آباد: پہلی سالانہ SOT Talks کا انعقاد ، ذہنی صحت کے اہم مسائل کی نشاندہی ...
اسلام آباد: پہلی سالانہ SOT Talks کا انعقاد ، ذہنی صحت کے اہم مسائل کی نشاندہی کی گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں ہونے والی پہلی سالانہ SOT Talks کا آرٹس کونسل اسلام آباد  میں انعقاد کیا گیا جس میں ذہنی صحت کے حوالے سے اہم مسائل کی نشاندہی کی گئی ۔

SOT Talks کے پہلے سیشن میں خالد ملک نے بطور ماڈریٹر اور کلینیکل سائیکولوجسٹ ڈاکٹر آشا بیدار، زینب چغتائی اور شہزاد شیخ نے بطور مقرر شرکت کی۔ مقررین نے سوشل میڈیا کی وجہ سے پیدا ہونے والے ذہنی تناﺅ کے بارے میں بات کی۔ SOT Talks کا دوسرا سیشن خوشیوں کی تلاش کے عنوان سے ہوا جس میں دانیکا کمال ، نورالعین مسعود اور عاطف سعید نے خطاب کیا۔ مقررین نے تقریب کے دوسرے سیشن میں ذہنی تناﺅ اور نفسیاتی مسائل پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح ایک آدمی ذہنی تناﺅ سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام معاشرے میں آگاہی پھیلانے کیلئے بہت ضروری ہیں اس لیے حکومتی سطح پر بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جانا چاہیے تاکہ پریشانیوں سے گھرے لوگوں کو اپنے مسائل کے ساتھ لڑنے کا حوصلہ مل سکے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -