جو سہولت مشرف کو نہ مل سکی نواز شریف کو کیسے ملے گی؟ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت صرف عدالت سے مل سکتی ہے:صمصام بخاری

جو سہولت مشرف کو نہ مل سکی نواز شریف کو کیسے ملے گی؟ نواز شریف کو باہر جانے کی ...
جو سہولت مشرف کو نہ مل سکی نواز شریف کو کیسے ملے گی؟ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت صرف عدالت سے مل سکتی ہے:صمصام بخاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت صرف اور صرف عدالت سے ہی مل سکتی ہے،حکومت کا اس معاملے میں کوئی عمل دخل نہیں ،یہ سہولت تو مشرف کوبھی نہیں ملی جو نواز شریف مانگنے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سید صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں اب کیا نئی مثال قائم ہوتی ہے؟نواز شریف کے بارے میں اندازے درست ثابت ہوئے ہیں اور نواز شریف کا واحد مقصد ملک سے باہر جانا ہے،نواز شریف کو سہولت ملی تو باقی قیدیوں کا کیا قصور ہے؟ نواز شریف 30 سال میں اپنے ملک میں ڈھنگ کا ایک ہسپتال بھی نہ بنا سکے،12 ہزار دیگر قیدیوں کو بھی علاج کے لئے باہر جانے کی اجازت ہونی چاہیے ،جو سہولت مشرف کو نہ مل سکی انہیں کیسے ملے گی؟۔ انہوں نے کہا کہ مشرف اور ڈار ملک سے گئے تو ان کے خلاف کیس چل رہا تھا مگر نواز شریف پر تو جرم ثابت ہو چکا۔ انہوں نے کہا کہ کیا دنیا میں ایک ہی ڈاکٹر اور جگہ ہے جہا ں نواز شریف کا علاج ہو، میں نواز شریف کی بیماری بارے سوال اٹھانے والوں میں سے نہیں ہوں،نواز شریف کے کیس کی ماضی میں نظیر نہیں ملی،نواز شریف چاہتے ہیں کہ علاج صرف لندن سے ہو لیکن جرم ثابت ہونے کے بعد نواز شریف کیسے باہر جانے کا کہہ سکتے ہیں؟نواز شریف کے بارے حکومتی موقف درست ثابت ہوا کہ نواز شریف باہر جانا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ پنجاب حکومت یا کابینہ میں تبدیلی کی خبریں محض افواہیں ہیں جن کا حقیقت سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں،  پی ٹی آئی کی ٹیم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد اور یکسو ہے،پارٹی میں چھوٹی موٹی باتوں پر اختلاف جمہوریت کا حسن ہے لیکن ایسی باتوں کو پارٹی میں تقسیم کا نام دینا سراسر غلط اور جھوٹا پروپیگنڈہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار ہمارے وزیراعلی ہیں جو بہترین کام کر رہے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کی تبدیلی یا وزیراعلی کی تبدیلی کا خواب پورا نہیں ہوگا، جب موجودہ حکومت انشااللہ پانچ سال کی اپنی مدت پوری کرے گی اور ملک میں حقیقی تبدیلی لا کر عوام کا دل جیت لے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -