معاشی چیلنجز میں تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،نصرت واحد

  معاشی چیلنجز میں تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،نصرت واحد

  

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے معاشی چیلنجز میں تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے لاک ڈاؤن کے باعث تاجر برادری سخت مشکلات کا شکار ہے جس کا وفاقی حکومت کو احساس ہے تاجروں کو ٹیکسز میں ریلیف فراہم کیا گیا ہے گیس، بجلی کے بلوں کی ادائیگی موخر اور قرضوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملکی معیشت میں تاجر ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کورونا وائرس کے باعث ایکسپورٹ بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ چھوٹے تاجر بھی پریشان ہیں حکومت تاجروں کو ریلیف فراہم کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہے اور کورونا سے پیدا ہونیوالے بحران پر جلد قابو پالئینگے نصرت واحد نے مزید کہا کہ وبائی مرض کے باعث پوری دنیا میں معاشی مسائل پیدا ہوگئے ہیں وزیراعظم عمران خان کورونا کے باعث پیدا ہونیوالی صورتحال کو خصوصی طو رپر خود مانیٹر کررہے ہیں اور وہ دیہاڑی دار اور مستحق افراد کی مشکلات سے آگاہ ہیں اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے خصوصی احکامات جاری کررہے ہیں،نصرت واحد نے مزید کہا ہے کہ حکومت معاشی مسائل پر جلد قابو پائے گی۔

نصرت واجد

مزید :

علاقائی -