ہم نے کروناوبا سے لڑنا اور بچنا ہے بھاگنا نہیں،خرم شیر زمان

  ہم نے کروناوبا سے لڑنا اور بچنا ہے بھاگنا نہیں،خرم شیر زمان

  

کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیرزمان نے کہاہے کہ ہم نے کروناوبا سے لڑنا اور بچنا ہے بھاگنا نہیں۔مراد علی شاہ موجودہ صورتحال میں ضد پر آگئے ہیں ان کے قول و فعل میں تضاد نظر آرہا ہے۔وزیر اعلیٰ کے ساتھ بیٹھے تین چار لوگ اہل نہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہا کہ کراچی کے ساتھ سندھ حکومت کے رویے پر بے حد افسوس ہے۔کراچی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔وفاقی حکومت اس بات کا نوٹس لے۔سندھ حکومت فوری آل پارٹیز کانفرنس بلوائے۔سندھ میں لوگوں کو 13 سال پرانا راشن بھیجا گیا ہے۔بتایا جائے یہ سامان کس دوست کی فیکٹری سے خریدا گیا ہے۔ صدر پاکستان رات میں جاکر تراویح کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔سندھ حکومت نے تو ہمیں دین کا بھی نہیں چھوڑا۔جیالے اپنے رہنماؤں سے سوال کریں۔پہلے فیز کا راشن چھوڑو اب رمضان میں کون راشن دے گا۔

خرم شیر زمان

مزید :

علاقائی -