ترین کو صفائی کا موقع ملے بغیرکارروائی نقصان دہ ہو گی، وزراء کی رائے

  ترین کو صفائی کا موقع ملے بغیرکارروائی نقصان دہ ہو گی، وزراء کی رائے

  

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے بعض سینئر رہنما اور وزراء نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ آٹا چینی سکینڈل کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد وہ ترین کے خلاف کوئی انتہائی اقدام نہ اٹھائیں۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک،وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی،وزیر مواصلات مراد سعید اور سینیٹر فیصل جاوید کا موقف ہے کہ جہانگیر ترین نے پنجاب اور مرکز میں حکومت سازی میں اہم کردار ادا کیا، ان کے حامی اراکین پارلیمنٹ حکومت کیلئے پنجاب اور مرکز دونوں میں مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔ وہ جہانگیر ترین کو صفائی کا مکمل موقع دینے کے حق میں ہیں۔

ترین کارروائی

مزید :

علاقائی -