پہلی مرتبہ قبائلی اضلاع میں M F ریڈیو سٹیشن کا باجوڑ میں افتتاح

  پہلی مرتبہ قبائلی اضلاع میں M F ریڈیو سٹیشن کا باجوڑ میں افتتاح

  

باجوڑ(این این آئی)محکمہ اطلاعات خیبر پختونخواہ کی جانب سے ضم شدہ اضلاع میں پہلا ریڈیو اسٹیشن قائم، آزمائشی نشریات کا آغاز کر دیا۔ محکمہ اطلاعات خیبر پختونخواہ نے انتہائی قلیل مدت میں ضم شدہ اضلاع میں پہلا ریڈیو اسٹیشن قائم کردیاہے جس کی فریکونسی 91.1 ہے اور رمضان المبارک کے حوالے سے آزمائشی نشریات بھی شروع کردی ہیں۔ محکمہ اطلاعات خیبر پختونخواہ نے پانچ نئے ضم شدہ اضلاع میں ریڈیو اسٹیشنز کے قیام کی منظوری دی تھی جن میں شمالی وزیر ستان، جنوبی وزیرستان،ضلع کرم، ضلع مہمند اور ضلع باجوڑ شامل ہیں۔ضلع باجوڑ ان مذکورہ ضم شدہ اضلاع میں پہلا ضلع بن گیاہے جہاں ریڈیو اسٹیشن کاقیام عمل میں آیا ہے۔

باجوڑ ایف ایم

مزید :

علاقائی -