عباسی شہید ہسپتال کے سی ایم او کا کورونا ٹیسٹ مثبت، ایمرجنسی بند

عباسی شہید ہسپتال کے سی ایم او کا کورونا ٹیسٹ مثبت، ایمرجنسی بند

  

کراچی (آئی این پی) کراچی میں عباسی شہید ہسپتال کے سی ایم او کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، اسپتال کی ایمرجنسی کو فوری بند کر دیا گیا،ایمرجنسی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عارف نے کل اپنے طور پر نجی اسپتال سے کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا، جس کے بعد ا?ج ان کی رپورٹ پوزیٹو آگئی ہے، جس کے بعدہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی کے ڈاکٹرز اور تمام سٹاف کو کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کا کہا جا رہا ہے۔دوسری جانب سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر سلمہ کوثر کے مطابق متعلقہ ڈاکٹر عباسی شہیدہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈیوٹی دے رہا تھا۔ڈاکٹرسلمہ کوثر نے بتایا کہ ایس اوپی کے تحت عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی بند کرکے جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز نے بتایا کہ ہسپتال کے شعبہ حادثات کو 24 گھنٹے کے بعد کھولا جائے گا، جبکہ ایمرجنسی میں آنیوالے مریضوں کو متعلقہ وارڈ میں طبی امداد دی جائے گی۔ڈاکٹر سلمہ کوثر نے بتایا کہ کورونا کی وباء کے سبب ابھی تک عباسی شہیدہسپتال کے 3 ڈاکٹر متاثر ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر سلمہ کوثر

مزید :

علاقائی -