گجر پورہ کے علاقہ سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

  گجر پورہ کے علاقہ سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)گجر پورہ کے علاقہ میں 35سالہ خاتون کی بوری بند لاش برآمد۔ پولیس کے مطابق گجر پورہ میں سیالکوٹ سے لاہور کی جانب آنے والے روڈ کے کنارے پر پلاسٹک بیگ سے خون رستا دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر پلاسٹک بیگ کی تلاشی لی تو اس میں سے 35سالہ نامعلوم خاتون کی پھولی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق 35 سالہ خاتون کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔شبہ ہے کہ خاتون کوبد اخلاقی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے آنے پر معلوم ہوں گے

مزید :

علاقائی -