ڈکیتی کی 100سے زائدوارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

  ڈکیتی کی 100سے زائدوارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس لوئر مال کی کارروائی،گن پوائنٹ پرڈکیتی کی 100سے زائدوارداتیں کرنے والا ڈکیت رفاقت علی عرف محسن مجید عرف موٹا کوگرفتار کر لیا۔ڈکیت رفاقت علی عرف موٹا ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم رفاقت علی موٹا ڈکیتی کے50سے زائد مقدمات میں چالان ہو کر متعدد بار جیل جا چکا ہے۔ملزم رفاقت علی عرف موٹا رہائی پانے کے بعد دوبارہ شہریوں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیتا ہے۔

مزید :

علاقائی -