رنگ روڈ پرموٹروے پولیس کا جعلی انسپکٹر پکڑا گیا،مقدمہ درج

  رنگ روڈ پرموٹروے پولیس کا جعلی انسپکٹر پکڑا گیا،مقدمہ درج

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)رنگ روڈپر موٹروے پولیس کے جعلی انسپکٹر کو گرفتار کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم طیب موٹروے پولیس یونیفارم پہنے خاتون کے ہمراہ جا رہا تھا ناکے پر روکا توملزم موٹروے پولیس کا جعلی ملازم نکلا۔ملزم نے سکیورٹی اہلکاروں کو دھوکا دینے کیلئے موٹروے پولیس کی وردی پہن رکھتی تھی۔ پولیس نے ملزم سے جعلی پولیس کارڈ برآمد کرکے گاڑی سمیت تھانہ ڈیفنس منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیااور ملزم طیب کی ساتھی خاتون کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم طیب موٹروے فائن کلیکشن ٹیم کا ممبر ہے اورجعلی موٹر وے انسپکٹر کی یونیفارم پہنے خاتون کے ساتھ سیرسپاٹے کرنے نکلا تھا۔

مزید :

علاقائی -