کاہنہ،بین الااضلاعی ڈکیت گینگ کے 4ارکان گرفتار

  کاہنہ،بین الااضلاعی ڈکیت گینگ کے 4ارکان گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ کی کارروائی۔بین الااضلاعی راجواشتہاری گینگ کے اے کیٹیگری کے 4ملزمان گرفتارکرلیے۔گرفتاراشتہاری ملزمان میں گروہ کا سرغنہ محمدریاض عرف راجو، عبدالرؤف، عمران نزیر اور مدثرعلی شامل ہیں۔ملزمان سے 3موٹر سائیکلیں، لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمدکیا گیا۔ملزمان نے کچھ عرصہ قبل کاہنہ کے علاقے میں پیٹرول پمپ پر گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔دوران ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کے دو ساتھی سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے،ملزمان پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران نقدی اور دیگر سامان چھین کر فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے ملزمان سے دوران تفتیش شاپ رابری، ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے

مزید :

علاقائی -