چوری و ڈکیتی کی وارداتیں،ڈاکو لاکھوں روپے،زیورات اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار

  چوری و ڈکیتی کی وارداتیں،ڈاکو لاکھوں روپے،زیورات اور قیمتی اشیا لوٹ کر ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق برکی علاقہ میں ڈاکوؤں نے فیصل کے گھر سے4لاکھ50ہزار اور دیگر سامان،چوہنگ میں ڈاکوؤں نے وقار کے گھر سے 3لاکھ15ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے عثمان سے سے1لاکھ 30ہز ار کی نقدی لوٹ لی. اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے حمزہ کے گھر سے1لاکھ 45ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گلشن راوی میں ڈاکوؤں نے جنید کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے شاہ زمان سے40ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔مصری شاہ میں ڈاکوؤں نے رحمان سے 16ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،باٹا پور کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے رضا سے11 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔چوری کی وارداتوں میں فیکٹری ایریااور مصطفی ٹاون سے گاڑیاں، مزنگ،ستوکتلہ اور شاہدرہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -