رواں ماہ پتنگ بازی کے 2500 سے زائد مقدمات درج

  رواں ماہ پتنگ بازی کے 2500 سے زائد مقدمات درج

  

لاہور (کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ رواں ماہ دوران پتنگ بازی پر 25 سو سے زائد مقدمات درج کروائے گئے، جبکہ پتنگ بازوں کی نشاندہی پر آپریشن کرتے ہوئے پتنگیں بنانے والوں پر بھی 250 مقدمات درج کروائے گئے۔ ذوالفقار حمید نے کہاکہ پتنگ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جس علاقے میں پتنگ بازی کی اطلاع موصول ہوئی وہاں کے ایس ایچ اوکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پتنگ بازوں کو ٹریس کرنے کیلئے ڈرون کیمروں کا تجربہ بہت اچھا رہا، جبکہ لاہور پولیس کارروائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو خونی کھیل کے نقصانات بارے بھی ایجوکیٹ کررہی ہے، ذوالفقار حمید نے شہریوں خصوصاً والدین سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

مزید :

علاقائی -