گوشت کی دکان پرڈکیتی کی کوشش ناکام،2ملزم پکڑے گئے

  گوشت کی دکان پرڈکیتی کی کوشش ناکام،2ملزم پکڑے گئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر) سمن آباد پولیس نے گوشت کی دکان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ دو خطرناک ڈاکو گوشت کی دکان پر واردات کے لیے آئے۔ اسی دوران گشت پر موجود ڈی ایس پی وحید اسحاق اور انکی ٹیم نے ایک ڈاکو رضوان کو مزاحمت کے بعد قابو کرلیا۔جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔پولیس نے گرفتار ہونے والے ڈاکو رضوان کی نشاندہی پر دوسرے ڈاکو مبین کو بھی گرفتار کرلیا۔دونوں ڈاکوؤں سے ایک عدد موٹر سائیکل۔ نقدی اسلحہ اور دیگر سامان برآمدکر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن نے ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اجمل،ڈی ایس پی وحید اسحاق اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -