کینٹ ڈویژن سے 7روز میں 264ملزم گرفتار،رپورٹ

کینٹ ڈویژن سے 7روز میں 264ملزم گرفتار،رپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپورٹر)کینٹ ڈویڑن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 264 ملزمان گرفتار کر لئے۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے09 پسٹلز، 03 رائفلزاور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے25 ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 09 کلو گرام سے زائد چرس، 1405 گرام ہیروئن اور 4159 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔کینٹ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران16 ملزمان کو گرفتار کر کے دا? پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، چیک ڈس آنر،دھوکہ دہی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب17 اشتہاری مجرمان گرفتار جبکہ 21 عدالتی مفروران کوبھی حراست میں لیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، پرائس کنٹرول،لا ؤڈ سپیکر اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر173ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -