ملت پارک پولیس کی کارروائی اے کیٹیگری کا اشتہاری گرفتار

  ملت پارک پولیس کی کارروائی اے کیٹیگری کا اشتہاری گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ملت پارک پولیس نے اے کیٹیگری کا اشتہاری گرفتار کر لیا۔ملزم سلمان سنگین نوعیت کے جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے جس کے خلاف تھانہ اقبال ٹاؤن،وحدت کالونی میں بھی مقدمات درج تھے۔ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد مقدمہ درج مزید تفتیش کے لئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالہ کردیاگیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل مفرور اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری پر ایس ایچ او ملت پارک اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -