اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران210 مختلف مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 223 دستے روانہ کئے گئے۔ لاہور میں قائم احساس کفالت مراکز پر 4100 اہلکار وں نے ڈیوٹی کے فرائض انجام دیئے۔اینٹی رائٹ فورس ہیڈکوارٹرز کو کورونا وائرس فری زون بنانے کے لیے پولیس لائنز کے گیٹ پر ڈس انفیکشن ٹنل تنصیب کیا گیا۔ ائیرپورٹ قرنطینہ میں اینٹی رائٹ فورس کے 40 جوان مکمل کٹس کے ساتھ تعینات کئے گئے۔ سیاسی و اہم شخصیات کی پیشیوں پر 120 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔ رمضان المبارک میں ڈیوٹی ٹائم اور جوانوں کی ویلفیئر یقینی بنانے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ گذشتہ ہفتے بیسک لائف سپورٹرز جوانوں نے 06 افراد کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ لاہور کی تمام ڈویڑنز میں احساس کفالت پروگرام میں اینٹی رائٹ فورس نے تقریباً 65000 سے زائد افراد کو سروسز/سکیورٹی فراہم کی۔