بھینسوں سے لوڈ ٹرک چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

  بھینسوں سے لوڈ ٹرک چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس ہنجروال کی کارروائی،گن پوائنٹ پر بھینسیں چھیننے کی واردات کرنے والا ملزم یٰسین ملتان سے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے2ماہ قبل 15لاکھ روپے مالیت کی بھینسیں چھین لی تھیں۔ملزمان نے بھینسوں کو ٹرک میں لوڈ کر کے خانیوال لے جا کر فروخت کر دیا تھا۔ملزم سے 15لاکھ روپے مالیت کی بھینسیں، واردات میں استعمال ہونیوالا ٹرک اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔

۔انویسٹی گیشن پولیس ہنجروال نے ملزم یٰسین کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ ایس پی صدر انویسٹی گیشن منصور قمر کی طرف سے ملزم کی گرفتاری اور بھینسوں کی برآمدگی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -