شوبز میں آنے کا کبھی سوچا نہیں تھا، یمنیٰ زیدی

شوبز میں آنے کا کبھی سوچا نہیں تھا، یمنیٰ زیدی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ وہ جھوٹ نہیں بول سکتیں، شوبز میں آنے کاکبھی بھی نہیں سوچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں کبھی بھی ان کی ٹیبلو کے لئے سلیکشن نہیں ہوئی تھی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اداکاری شہرت اور پیسے کے لئے شروع نہیں کی تھی، اداکاری میں آنے کے لیے گھر والوں کی طرف سے کوئی بھی مسئلہ نہیں ہوا، پہلا ڈرامہ ”تھکن“ تھا جس میں ان کا چھوٹا ساکردار تھا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے انہیں اہم کردار ملنے شروع ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کردار کے لئے پہلے کوئی تیاری نہیں کرتیں۔جب وہ عکس بندی کرواتی ہیں توقدرتی طور اپنے کردار میں ڈھل جاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ اکثر انہیں ڈر لگتا ہے کہ کبھی ایسانہ ہو کہ وہ صبح اٹھیں اور اللہ تعالیٰ ان سے یہ صلاحیت لے لیں تو وہ کچھ بھی نہیں رہیں گی،نظمیں لکھنے بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ آٹھویں کلاس میں تھیں تو انہوں نے پہلی اردو نظم لکھی، اور اب بھی وہ ا?زاد نظمیں لکھتی ہیں۔

مزید :

کلچر -