”جیوندے وسدے لوگ“میں چوہدری عبید الرحمان اور ساجدہ کھرل کی شرکت

”جیوندے وسدے لوگ“میں چوہدری عبید الرحمان اور ساجدہ کھرل کی شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان کے صوبائی نشریاتی رابطے کے پروگرام”جیوندے وسدے لوگ“میں انچارج شکایات سیل وزیر اعلیٰ پنجاب و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عبید الرحمان اور فوکل پرسن حکومت پنجاب ساجدہ کھرل کی بذریعہ فون لائن شرکت کرونا وائرس اور رمضان المبارک کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے سامعین کو آگاہ کیا پروگرام کے میزبان آشر ندیم،مدثر قدیر اور نوشین نقوی تھے جبکہ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و ترجمان برائے کرونا پروفیسر ڈاکٹر فرید الظفر نے سرائیکی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کرونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے طبی اقدامات بارے کہا کہ رمضان المبارک میں جنرل ہسپتال میں قائم کیے گئے کرونا ہیلپ لائن پر ڈاکٹرز 24گھنٹے ڈیوٹی دیں گے اس حوالے سے ہمارا عزم بلند ہے،پروگرام کی خاص بات پاکستانی موسیقی کے لیجنڈ استاد حامد علی خان کی بزریعہ فون لائن شرکت تھی جنہوں نے اس موقع پر لوگوں کو گھروں میں نہ صرف رہنے کی تلقین کے علاوہ دیگر حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اس وباء کے لئے تیار کردہ اپنی نظم بھی گنگنائی پروگرام کے دوران سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید کے خصوصی پیغام کو بھی شامل کیا گیا۔جبکہ کے اختتامی مراحل میں ممبر ایڈوائزری کونسل برائے کرونا وزیر اعلی پنجاب اور کنسلٹنٹ پلمانالوجسٹ ڈاکٹر جاوید حیات بھی شامل ہوئے اور انھوں نے اپنی گفتگو میں اور ایڈوائزری کونسل کے مشوروں کی روشنی میں کیے گئے حکومتی اقدامات خصوصا ٹیسٹوں کی فراہمی پر مفصل اظہار خیال کیا اس پروگرام کے پروڈیوسر مدثر قدیر،نگران انیلہ سلیم جبکہ نگران اعلی نزاکت شکیلہ تھیں۔

مزید :

کلچر -