رمضان المبارک، چینل ناظرین کو پرانے ڈرامے دکھانے پر مجبور

  رمضان المبارک، چینل ناظرین کو پرانے ڈرامے دکھانے پر مجبور

  

لاہور(فلم رپورٹر)ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام چینل رمضان المبارک میں ناظرین کو پرانے ڈرامے دکھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ہر سال تمام چینلز رمضان المبارک کے لئے نئے سیریل اور سیریز تیار کرتے ہیں لیکن اس بار ابھی ڈراموں کی پلاننگ جاری تھی کہ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کرنا پڑا جس کے باعث کوئی بھی نیا ڈرامہ تیار نہیں ہوسکا۔یہی وجہ ہے اب تمام چینلز آج سے پرانے ڈرامے ہی دکھائیں گے۔ہم ٹی وی سے اس بار مقبول سیریل "سنو چندا”کے دونوں سیزن دکھائے جائیں گے جس کے علاوہ ماضی کا ایک سیریل "چودہویں کا چاند”بھی دوبارہ نشر کیا جائے جس میں دانش تیمور نے اہم کردار کیا تھا۔جیو ٹی وی سے بھی ماضی کی ڈرامہ سیریز "مکافات”دوبارہ نشر کی جا رہی ہے لاک ڈاؤن کے باعث اب تک کوئی نیا ڈرامہ تیار نہیں ہوسکا ہے۔

مزید :

کلچر -