اداکارہ عائزہ خان کی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد

  اداکارہ عائزہ خان کی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ عائزہ خان نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد دی ہے۔عائزہ خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ ہمارے بڑوں کا سایہ ہمیشہ ہم پر اسی طرح قائم رکھے۔ جو بیمار ہیں ان کو صحت دے اور ہم پر رحم کرے، بیشک اللہ تعالیٰ ہم سب کی دعائیں سن رہا ہے۔یاد رہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام فنکاروں کا زیادہ تر وقت سوشل میڈیا پر گزرتا ہے۔

مزید :

کلچر -