اللہ تعالیٰ ہم سب کو اِس مشکل گھڑی سے نکالے،ماورہ حسین

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اِس مشکل گھڑی سے نکالے،ماورہ حسین

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اِس مشکل گھڑی سے نکالے اور ہمارے لئے آسانیاں پیدا کرے۔ماورا حسین نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں اْنہوں نے اللہ تعالیٰ سے مشکلات کو ختم کرنے کی دْعا کی۔ماورا حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں سورج کے نیچے والی پوری دْنیا کیلئے دْعاگو ہوں۔‘اداکارہ نے لکھا کہ مجھے اِس بات کا احساس ہے کہ ہمارے درمیان بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو بہت سی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے متعدد تکالیف برداشت کر رہے ہیں۔‘اْنہوں نے لکھا کہ ’میری دْعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ ہم سب کے لئے آسانیاں پیدا کرے۔‘ ’میری اللّہ تعالیٰ سے بس دْعائیں ہی دْعائیں ہیں۔‘ ’انشااللہ یہ وقت بھی گْزر جائے گا، اللّہ ہم سب پر رحم کرے۔

مزید :

کلچر -