”ضدی رانا“ کیریئر کی یادگار فلم ثابت ہوگی،دیا
لاہور (فلم رپورٹر)فلمسٹار دیا جٹ نے اپنی نئی فلم”ضدی رانا“ بارے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ میرے فلمی کیرئیر کی ایک کامیاب فلم ثابت ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں دیاجٹ نے کہاکہ اس فلم میں ان کاکردار بہت جاندار اور پرفارمنس سے بھرپور ہے جسے شائقین مدتوں یاد رکھیں گے۔دیا جٹ نے کہاکہ اس سے قبل جس طرح ان کی فلم”پیشی گجراں دی“ کو بہت سراہاگیا تھا اور بے حد پسندکیا گیا تھااسی طرح ”ضدی رانا“ بھی کامیابی کے ریکارڈ قائم کرے گی۔
’ضدی رانا“ کے مصنف ہدائتکار ڈاکٹر اجمل ملک ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر اور مرکزی کردار رانا ظہیر عباس ہیں۔دیا جٹ نے مذید کہاکہ ”پیشی گجراں دی“ کی کامیابی نے اور پنجابی فلموں کے لیئے راستے کھول دئیے ہیں جو پروڈیوسر پہلے پنجابی فلمیں بنانے سے ڈر رہے تھے وہ اب دوبارہ میدان میں آگئے ہیں جو خوش آئندہے اور پنجابی فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار اداکررہا ہے۔انشاء اللہ جلد پنجابی فلموں کا کامیاب اور سنہرا دور لوٹ آئے گا۔