سلطان راہی کا بیٹا ہونے پر فخر ہے،اداکارحیدر سلطان

سلطان راہی کا بیٹا ہونے پر فخر ہے،اداکارحیدر سلطان

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ والد کا اچانک دنیا سے چلے جانا میری زندگی کا سب سے بڑا غم ہے اور میں شاید ہی اسے بھلا سکوں گا،مجھے فخر ہے کہ میں سلطان راہی کا بیٹا ہوں اور میری والد کی نسبت سے پہچان ہے۔ حیدر سلطان نے کہا کہ والد سایہ دار درخت کی مانند ہوتاہے اور جن کے سر پر باپ نہیں ہوتاان کا غم ان کے سوا کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ میں اپنے والد کی جدائی کا غم شاہد ہی بھلا پاؤں گا۔ پنجابی فلموں کا رجحان دوبارہ فروغ پا رہا ہے جو خوش آئند ہے اور انشا اللہ وہ وقت بھی آئے گا جب پنجابی فلمیں ماضی کی طرح ہماری انڈسٹری کو سہارا دیں گی۔

مزید :

کلچر -