نئی بننے والی فلموں کی تشہیر سوشل میڈیا پر ہونی چاہئے، نادیہ علی

نئی بننے والی فلموں کی تشہیر سوشل میڈیا پر ہونی چاہئے، نادیہ علی

  

لاہور (فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمرنادیہ علی نے کہا کہ کوئی میوزک میں اپنا ہنر دکھا رہا ہے توکوئی سپورٹس میں، کوئی سائنس کے تجربات کرتا نظر آتا ہے توکوئی ایکٹنگ کے جلوے بکھیر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی بننے والی فلموں کی تشہیر سوشل میڈیا پر ہونی چاہئے۔۔انہوں نے کہا کہ بظاہر تو اس وقت ہمارے ہاں سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ ترمنفی ہے۔لیکن اس کا بھرپورفائدہ اٹھانے کے لئے اگرمثبت اندازمیں کام کیا جائے توہماری فلم ہی نہیں بلکہ پوری شوبز انڈسٹری کوبے حد فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

مزید :

کلچر -