گلوکار اسرار کانیا نعتیہ کلام”بس اک نظر”ریلیز

  گلوکار اسرار کانیا نعتیہ کلام”بس اک نظر”ریلیز

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار اسرار نے اپنا نیا نعتیہ کلام”بس اک نظر”ریلیز کردیا ہے جسے شائقین کی طرف سے زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔اسرار نے نعتیہ کلام ماہ مقدس کی مناسبت سے یکم رمضان المبارک کو ریلیز کیا جسے انہوں نے اپنے منفرد انداز سے نہایت شاندار اور پرسوز انداز سے پرفارم کیا ہے۔اس پراجیکٹ کو”فلم باز”نے ریلیز کیاہے جس میں انہیں جن افراد کی معاونت رہی ان میں عدنان طارق،ماجد رضا،نوید،حمزہ طارق،عماد سمیع اورکامران احسان شامل ہیں۔یہ پراجیکٹ "راگ باز”نے پروڈیوس کیا ہے۔جس کی شاعری خود اسرار نے کی ہے جبکہ میوزک اسرار اور ماجد رضا نے تیار کیا ہے۔

مزید :

کلچر -