ڈائریکٹر قاسم علی مرید کی فلم ”ٹچ بٹن”کی عید پر ریلیز ملتوی

  ڈائریکٹر قاسم علی مرید کی فلم ”ٹچ بٹن”کی عید پر ریلیز ملتوی

  

لاہور(فلم رپورٹر)ملک میں جاری لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورت حال کے باعث ڈائریکٹر قاسم علی مرید کی فلم ”ٹچ بٹن”کی ریلیز ملتوی ہوگئی ہے۔فلم کے نمایاں اداکاروں میں فیروز خان،بلال سعید،ایمان علی،عروہ حسین،راحیلہ آغا اور دیگر شامل ہیں پاکستان میں ہر سال عید کے بڑے تہواروں پر بڑی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جاتی ہیں اور اسی مناسبت سے اس سال بھی تیاریاں جاری تھیں۔فرحان سعید اور سلمان اقبال کی مشترکہ پروڈکشن "ٹچ بٹن”کو بھی عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن مارچ میں عالمی وبا کورونا نے پاکستان میں پنجے گاڑنا شروع کئے تو حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔توقع تھی حالات بہتر ہوگئے تو فلموں کی عید پر نمائش کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا لیکن موجودہ صورت حال کے بعد یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ لاک ڈاؤن میں اگر اضافہ نہ بھی ہوا پھر بھی عید پر سینما گھر بند ہی رہیں گے کیونکہ اگر حالات بہتر بھی ہوگئے تو کوئی بھی پروڈیوسر فلم ریلیز کرنے کا رسک نہیں لے گا۔انہی حلات کے پیش نظر”ٹچ بٹن”کی ریلیز اب عید الاضحیٰ پر ہوگی اس فلم نے عید الفطر پر ریلیز ہونا تھا مگر اب حالات کے پیش نظر اس کو اس عید کے بجائے بڑی عید پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ اداکاروں کو بھی اپنی اس فلم کے ریلیز ہونے کا شدت سے انتظار تھا مگر ایسے حالات میں جب فلم کو ریلیز نہیں کیاجاسکتا امید ہے کہ بڑی عید پر فلم ریلیز کردی جائے گی اور اس کو شائقین بہت زیادہ پسند کریں گے۔

مزید :

کلچر -