فکسنگ معاملہ:سلیم ملک کی 19سال بعد معافی،آئی سی سی اور پی سی بی سے تعاون کا اعلان

فکسنگ معاملہ:سلیم ملک کی 19سال بعد معافی،آئی سی سی اور پی سی بی سے تعاون کا ...

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے فکسنگ معاملے پر آئی سی سی، پی سی بی سے تعاون کرنے کا اعلان کردیا۔دوہزار بارہ میں بھی سلیم ملک نے  اسی طرح کا اعلان کیا تھا اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کے لیے لیٹر بھی لے لیا تھا لیکن پھر روک دیا گیا، ایک بار پھرانہوں نے اپنے فینز اور عوام سے معافی مانگ لی ہے۔سلیم ملک کا کہنا ہے کہ کرکٹ میری روزی روٹی ہے جس طرح دوسرے کرکٹرز کو بھی کھیلنے اور کام کرنے کی اجازت ہے اسی طرح مجھے بھی اجازت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوچنگ کرنا چاہتے ہیں اور انہیں کام کا موقع ملنا چاہیے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان سزایافتہ سلیم ملک نے 19 سال بعد معافی مانگتے ہوئے  پی سی بی اورآئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ سے تعاون کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ کرکٹ فینز کے دل دکھے، ان سب سے معافی چاہتا ہوں۔2012 میں بھی سلیم ملک نے  اسی طرح کا اعلان کیا تھا اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کے لیے لیٹر بھی لے لیا تھا لیکن پھر روک دیا گیا، ایک بار پھرانہوں نے اپنے فینز اور عوام سے معافی مانگ لی ہے۔  انہوں نے  صرف اتنا ہی نہیں بلکہ کرکٹ میں واپسی کے لیے آئی سی سی اور پی سی بی سے غیر مشروط تعاون کا یقین دلا دیا۔103 ٹیسٹ اور 283 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سلیم ملک کی کرکٹ خدمات کو حال ہی میں لیجنڈری انضمام الحق اور ثقلین مشتاق نے سراہا، ساتھ ہی کہا تھا کہ ماضی کے عظیم بیٹسمین کو بھی دوسروں کی طرح دوسری اننگز کا موقع ملنا چاہیے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -