فٹنس ٹیسٹ سے کھلاڑی مستقبل میں مستفید ہوں گے:معین علی

فٹنس ٹیسٹ سے کھلاڑی مستقبل میں مستفید ہوں گے:معین علی

  

لاہور(افضل افتخار) فٹنس ٹیسٹ کا کھلاڑیوں کو مستقبل میں بہت زیادہ فائدہ ہوگا او ر ان کو بھی شائد اس بات کا ابھی علم نہیں ہے ان خیالات کاا ظہا ر سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر معین خان نے کیا انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو عمدہ پرفارمنس کے لئے مکمل طور پر فٹ رہنے کی ضرورت ہے او ر اس کے لئے ان کو گھروں میں رہ کر فٹنس کے لئے جو ٹیسٹ لئے گئے ہیں یہ بہت اچھا اقدام ہے اور اس سے ان کے مستقبل پر بہت اچھے اثرا ت مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کے لئے کھیل کے میدان میں سو فیصد رزلٹ دینے کے لئے مکمل طور پر فٹ رہنا بہت زیادہ ضروری ہے اور اس کا ان کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا پوری دنیا میں اسوقت کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں تو ہر کھلاڑی کی یہ تو بھرپور کوشش ہے کہ وہ گھروں میں رہ کر بھی اپنی فٹنس کو ہر صورت میں بحال رکھنے کی کوشش کرے یہ ہی اس کے لئے بہتر ہے امید ہے کہ جلد ہی کھیلوں کے لئے حالات سازگار ہوجائیں گے اور ایک مرتبہ دوبارہ پاکستانی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -