حفیظ،وہاب ریاض اور عماد وسیم کے ثناء میر کیلئے ٹوئٹر پیغامات
کراچی(یواین پی)سابق قومی کپتان ثناء میر کو پاکستان کے مینز کرکٹرز محمد حفیظ،وہاب ریاض اور عماد وسیم نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں بھرپور انداز سے سراہتے ہوئے ان کے کامیاب کیریئر پر مبارکباد پیش کی ہے۔وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہر اچھی چیز کا ایک روز خاتمہ ہوتا ہے لیکن آپ نے پورے فخر کے ساتھ قومی ٹیم کی نمائندگی کا فرض نبھایا۔محمد حفیظ اور عماد وسیم نے ثناء میر کے بہترین مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ قومی ویمن ٹیم کی پلیئرز بسمہ معروف اور جویریہ خان نے بھی اپنی سابق کپتان کو بھرپور انداز سے سراہا۔بھارتی پلیئرز جھولن گوسوامی،پونم یادیو،شیکھا پانڈے،انجم چوپڑا اور جنوبی افریقہ کی مریزانے کیپ نے بھی اپنے ٹوئٹس میں ثناء میر کی کھیل کیلئے خدمات کو سراہا ہے۔