کرونا میں شدت،ہاکی فیڈریشن کا اگست تک سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ

کرونا میں شدت،ہاکی فیڈریشن کا اگست تک سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت کی وجہ سے اگست تک تمام سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا،تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نے ابتدائی طورپر اگست کے بعد ملکی اور بین الاقوامی ایونٹس پر فوکس کر لیا ہے اوراس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاور شروع کر دی گئی ہے۔فیڈریشن کی جانب سے سینئر اور جونیئر ٹیموں کے دوروں کو کورونا وائرس کی وباء تھمنے پر از سر نوترتیب دیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -