ثناء میر نے ایک بہتر کوچ بننے میں مدد فراہم کی،مارک کولز کا اعتراف

ثناء میر نے ایک بہتر کوچ بننے میں مدد فراہم کی،مارک کولز کا اعتراف

  

کراچی(یواین پی)قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے سابق کیوی کوچ مارک کولز نے اعتراف کیا ہے کہ ثناء میر نے انہیں ایک بہتر کوچ بننے میں مدد فراہم کی جس کیلئے وہ ہمیشہ ان کے شکرگزار رہیں گے۔مارک کولز کا کہنا تھا کہ انہیں دو سال تک ثناء میر کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کا موقع ملا جو غیر معمولی ایتھلیٹ اور بے غرض ٹیم پلیئر تھیں جن کی ریٹائرمنٹ سے پاکستانی ویمن کرکٹ ایک بہترین ایتھلیٹ کے ساتھ عمدہ شخصیت سے بھی محروم ہو گئی ہے جن کو دنیا بھر میں پاکستانی سرزمین پر خواتین کرکٹ کی بانی کا درجہ حاصل تھا۔مارک کولز نے امید ظاہر کی وسیم خان ایک زبردست لیڈر کی حیثیت سے ثناء میر کو پاکستانی ویمن کرکٹ سے منسلک رکھیں گے جو کھلے دل سے ملکی کرکٹ کی ملکی کرکٹ کی خدمت کریں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -