کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر کاسلیم ملک کے بیان کاخیرمقدم

کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر کاسلیم ملک کے بیان کاخیرمقدم

  

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے سابق کرکٹر سلیم ملک کے غیر مشروط تعاون کے بیان کو خوش آئند قرار دیدیا۔ سلیم ملک کے بیان پر کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ کھلاڑی کا اینٹی کرپشن کوڈ کے لئے بورڈ سے تعاون ہی بہترین حل ہے، سابق کپتان سے اپریل 2011ء میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات درکار ہیں،سلیم ملک کی لندن میں تین ملاقاتوں کے سوالات کئے گئے،سلیم ملک کو آئی سی سی کا بھیجاٹرانسپکرٹ بھی بھجوایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سلیم ملک سے ان ملاقاتوں  کے حوالے سے پوچھا گیا تھا،سلیم ملک وضاحت کر دیں تاکہ معاملہ آگے بڑھایا جا سکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -