پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈسپلنری پینل عمر اکمل کیس کی آج سماعت کریگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈسپلنری پینل عمر اکمل کیس کی آج سماعت کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈسپلنری پینل بلے باز عمر اکمل کیس کی (آج) ہفتہ سماعت کریگا۔عمر اکمل کیس کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہو گی، ڈسپلنری پینل کے چیئرمین لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج، جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان ہیں، فضل میراں چوہان نے دونوں فریقین کو نوٹس بھجوا رکھے ہیں جبکہ عمر اکمل کے کیس کا فیصلہ ایک سے دو سماعتوں میں ہونے کا امکان ہے۔عمر اکمل کیس پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت کی درخواست نہ کرنے پر معاملہ ڈسپلنری پینل کو بھجوایا گیا تھا۔واضح رہے کہ اینٹی کرپشن کوڈ کی دو بار خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا۔عمر اکمل پر الزام ہے کہ انہوں نے فکسنگ کی پیشکش اور رابطوں کے بارے میں بروقت آگاہ نہیں کیا تھا۔