کورونا کے مقا بلہ کیلئے قوم اتحاد کا مظاہرہ کرے، مبارک آفتا ب گل
لاہور(پ ر) ہیومن را ئٹس واقلیتی امور پنجاب کے ممبر،سنیئر مرکزی رہنما پی ٹی آئی مبارک آفتا ب گل نے کہا ہے کہ کورونا کے مقا بلہ کیلئے قوم اتحاد کا مظاہرہ کرے،حکومت معاشرے کے کمزور طبقوں کوبنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے معاونت فراہم کر رہی ہے، کم آمدنی والے طبقوں کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے جو موجودہ حکومت نے اٹھائی ہے۔
انہو ں نے کہاکہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر شہری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے گھرو ں میں رہیں بغیر انتہائی مجبوری کے گھروں سے باہر نہ آئیں اور خاص طور پر بچوں اور بوڑھے لوگوں کو گھروں سے باہر نہ آنے دیا جائے بچوں اور بوڑھے لوگوں کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے تک زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔