اساتذہ نے ہر مشکل صورتحال میں ملک و قوم کی خدمت کی،رانا لیاقت

اساتذہ نے ہر مشکل صورتحال میں ملک و قوم کی خدمت کی،رانا لیاقت

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ اساتذہ نے ہر مشکل و ناگہانی صورتحال میں ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور ہر محاذ پر حکومت کا بھر پور ساتھ دیا۔اساتذہ الیکشن ہو یا مردم شماری، سیلاب ہو یا زلزلہ آئے، ووٹر لسٹوں کی تیاری ہو یا ان میں تصحیح UPE ہو یا USEسروے، پولیو کی ڈیوٹیاں ہوں یا گندم خریداری مراکز پر ڈیوٹیاں دیتے آئے ہیں اور اب بھی کرونا وباء میں قرنطینہ سنٹرز، احساس کفالت سینٹرز کے ساتھ ساتھ گندم خریداری مراکز پر بھی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں لیکن بدقسمتی ہے کہ اساتذہ کی خدمات کا اعتراف نہیں کیا جاتا۔مساجد میں اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانے پر اعتراض نہیں اگر اساتذہ کو ان کے رہائشی محلہ یا یونین کونسل میں موجود مساجد پر تعینات کر دیا جائے۔ گھر سے پندرہ سے بیس کلومیٹرمساجد میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے سے ماہ رمضان میں اساتذہ کے لئے مسائل پیدا ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -