بچوں، خواتین کیساتھ بداخلاقی، قتل کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے،اشرف آصف جلالی

بچوں، خواتین کیساتھ بداخلاقی، قتل کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے،اشرف آصف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بچوں اور خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چیلنج ہے۔ ایسے درندوں تک قانون کی رسائی میں کون سی چیز رکاوٹ ہے۔ بلا ناغہ کرونا سے زیادہ اموات تو ان بدکاریوں کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔

کاش کہ صدر، وزیر اعظم، قانون نافذ کرنے والے ادارے، علماء اور پوری قوم مل کر معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔ حدیث مصطفی ﷺ میں کرونا وائرس کی وجہ عریانی، فحاشی اور بدکاری کو قرار دیا گیا ہے۔ ہمیں بحیثیت قوم کرونا سے بچنے کے لیے عریانی، فحاشی اور بدکاری کا قلع قمع کر کے کرونا سے نجات حاصل کرنی چاہیے۔ مسلم معاشرہ اگر ایسی برائیوں سے پاک نہیں ہوتا تو پھر کسی ایسی بیماری جس کا پہلے نام ہی نہ سنا ہو، کا حملہ ہو سکتا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ آج مسلمان ہونے کے باوجود ڈاکٹر اور طبیب کی بات تو سنی جارہی ہے مگر خدا کے حبیب حضرت محمد ﷺ کے فرامین پر عملی طور پر کان نہیں دھرا جارہا۔ تراویح کے بعد روزے دار میں قوت مدافعت کم ہوجانے کا شوشہ چھوڑ کر روزے کے بارے میں تشویش پیدا کی جارہی ہے۔ ریاست مدینہ میں روزے کے بارے میں مسجد نبوی شریف ﷺ میں وباء کے زمانے میں نہ تو عمر رسیدہ لوگوں کے آنے پر پابندی لگائی گئی اور نہ دو نمازیوں کے درمیان خلا چھوڑا گیا۔ یہاں پر بیماری کے محض خدشہ پر غیر شرعی طریق کار اپنایا جا رہا ہے۔ ریاست مدینہ میں واقع میں بیمار اشخاص کے صف میں ہونے کے باوجود بھی نمازیوں کے درمیان وقفہ نہیں کیا گیا تھا۔ آج دین کی من مانی تشریحات کرنے والوں نے عوام کو انتشار میں مبتلا کر رکھا ہے۔