حافظ عبداللطیف نے زندگی بھر اسلام کی سربلندی کیلئے جدوجہد کی، ورلڈپاسبان ختم نبوت

  حافظ عبداللطیف نے زندگی بھر اسلام کی سربلندی کیلئے جدوجہد کی، ورلڈپاسبان ...

  

لاہور(پ ر) ورلڈپاسبان ختم نبوت کے امیرپیرسلمان منیر،نائب امیرمولانامحمدالیاس چنیوٹی،پیرسید ولی اللہ شاہ بخاری،حافظ شعیب الرحمن قاسمی،مولانا محمدحنیف حقانی،حافظ محمدنعمان حامد،مولانا محمداسلم ندیم،قاری محمدمنسوب رحیمی،حافظ افتخار احمدفخر،قاری سیف الرحمن،حافظ حمادقادری،حافظ محمدیعقوب شاہ اورعمرممتازاعوان نے مشترکہ تعزیتی بیان میں ورلڈپاسبان ختم نبوت لاہور ڈویژن کے سرپرست حافظ عبداللطیف کے سانحہ انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ حافظ عبداللطیف ایک سچے عاشق رسول ؐ اورپاسبان ختم نبوت تھے پوری زندگی اسلام کی سربلندی کیلئے قادیانی فتنہ کیخلاف جدوجہدکی۔نصف صدی پرمحیط انکی گراں قدردینی خدمات انتہائی ناقابل فراموش ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم ومغفور کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اورپسماندگان کوصبرجمیل کی توفیق دے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -