مختلف ممالک سے پاکستانیوں کی واپسی کی اطلاعات تشویش کا باعث ہیں، پرویز حنیف

  مختلف ممالک سے پاکستانیوں کی واپسی کی اطلاعات تشویش کا باعث ہیں، پرویز حنیف

  

لاہور (پ ر)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے بہت سے ممالک سے پاکستانی ہنر مندوں سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے والوں کی واپسی کی اطلاعات انتہائی تشویش کا باعث ہیں،ایسے حالات میں ہمیں معیشت میں حصہ ڈالنے والے شعبوں کو پہلے سے زیادہ استعداد سے چلانا ہوگا۔جس کیلئے حکومتی سر پرستی نا گزیر ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد روزگار کے سلسلہ میں مختلف ممالک میں موجود ہے جن میں زیادہ تعداد ہنر مندوں اور لیبرکی ہے تاہم حالات کی وجہ سے ان کے روزگار ختم ہو گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -