رمضان المبارک عوام کی خدمت کا درس دیتا ہے،ذکر اللہ مجاہد
لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں عوام کی خدمت کا درس دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسو لؐ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔یکم رمضان المبارک سے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اچانک سے اضافہ تشویشناک امر ہے۔پہلے ہی عوام لاک ڈاؤن کی وجہ سے فاقوں پر مجبور ہے ایسے میں منافع خوروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹوروں پر پر تالے پڑے ہیں جبکہ جو کھولے ہیں وہاں چند اشیاء کے سوا کچھ میسر نہیں عوام ماہ مقدس میں ہمیشہ کی طرح گراں فروشوں اور منافع خوروں کے ہاتھوں لوٹنے پر مجبور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان المبارک کے آغاز میں شروع ہونے والی گراں فروشی اور منافع خوری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔