عمران نیازی نے خوشحال پاکستان کو اُجاڑ دیا، سلیم ر ضا

عمران نیازی نے خوشحال پاکستان کو اُجاڑ دیا، سلیم ر ضا

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ نیازی کوخو شحا ل پاکستان ملا جسے نیازی نے اجاڑ دیا،سا بق حکمرانو ں کے مد مقا بل نیازی نے ریکار ڈ قر ضے حا صل کیے پھر بھی ایک تر قیاتی کام نہیں ہوا، نیازی کواجڑا ہو چمن نے نہیں ملا بلکہ نااہل حکومت نے خو شحال چمن کو اجڑادیا ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران نیاز ی ہر میدان میں نااہل ثا بت ہو چکے ہیں عمران نیازی کو صر ف چندہ مانگنا آ تا ہے ملک چلانا نہیں آ تا لہٰذا عمران خان اپنی کا بینہ سمیت مستعفی ہو کر ملک اور قوم پراحسان کرے اور چندہ مانگنے کا کام مستقل اپنا ئیں۔انہو ں نے کہاکہ نااہل حکومت کے پا س کورونا وائر س کی رو ک تھام کیلئے کو ئی حکمت عملی نہیں پیرامیڈ یکل سٹا ف، کئی ہسپتا ل میں حفا ظتی لبا س اور کٹس کیلئے ڈاکٹرز اور نر سوں کے مطا لبا ت کے باوجو د حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی۔ حکومتی وزیرو ں اور مشیرو ں کی ساری تو جہ فنڈ اکٹھا کرنے پر مرکوزہے۔پوری قوم کورونا وائر س اور پی ٹی آئی حکومت وائر س سے نجا ت کیلئے دعا ئیں کررہی ہے۔ ان شا ء اللہ بہت جلد اس نااہل حکومت سے عوام کو نجا ت مل جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -