گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،7گرفتار،ہزاروں روپے جرمانہ

گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،7گرفتار،ہزاروں روپے جرمانہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) 47 مقامات پر گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 7کوگرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں ڈی سی دانش افضال نے بتایا ہے کہ 353 مقامات کو چیک کیا گیا،47 مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی،61 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ 7گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرواکر انہیں حراست میں لیا گیاہے۔ڈی سی نے گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل کی اہم مارکیٹوں میں پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں پر نظر رکھیں اور پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں پر خصوصی توجہ دی جائےاورگراں فروشی کا خاتمہ کیا جائے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک نظر آئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -