تحریک انصاف کی حکومت غیر فعال ہو چکی ہے، عزیز الرحمن چن

تحریک انصاف کی حکومت غیر فعال ہو چکی ہے، عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت غیر فعال ہو چکی ہے۔ ماہ رمضان کے شروع میں ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گئی ہے گراں فروشوں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑا دیں۔ پرچون سطح پر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مقررہ قیمتوں کی بجائے 170روپے زائد تک فروخت ہو رہی ہیں۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نے ہمیشہ محروم طبقات کے لئے پالیساں بنائیں جن کو بعد میں آنے والی حکومتوں کی مجبوری ہے کہ انہیں پر عمل پیرا رہیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تبدیل کرکے اس کی رقم قوم کو دیکر اپنی سیاسی دکانداری چمکانے سے تحریک انصاف کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہو چکا ہے تحریک انصاف کی حکومت کا قوم سے کیا گیا تبدیلی والا وعدہ سوائے ڈھونگ کے کچھ نہیں عوام ایسی تبدیلی سے عاجز آ چکے ہیں جس نے ملک و قوم کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے