مسیحی برادری کا مسلمانوں کیلئے افطاری کا اہتمام قابل ستائش عمل ہے:اعجاز چودھری

مسیحی برادری کا مسلمانوں کیلئے افطاری کا اہتمام قابل ستائش عمل ہے:اعجاز ...

  

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری اور ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری شینلا روت نے این اے 133 کی یوسی 226 کے علاقہ بہار کالونی میں مسیحی برادری کی جانب سے بین المذاہب ہم آھنگی کے حوالے سے روزے داروں میں افطاری کا سامان تقسیم کیا۔ یہ سلسلہ پورے رمضان جاری رہے گا۔ اعجاز احمد چوہدری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسیحی برادری کی جانب مسلمان بہن بھائیوں کے لیے افطاری کا اہتمام کرنا قابل ستائش عمل ہے۔ ایسے اقدامات سے معاشرے میں محبت و بھائی چارہ بڑھے گا،پوری قوم مشکل وقت سے گز ر رہی ہے مخیر حضرات کو مستحق افراد کی مد د کے لیے میدان میں نکلنا ہو گا، ہمیں بھی چائیے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں جب ہم اپنے کسی ضرورت مند بھائی کی مد د کرتے ہیں تو درحقیت ہم اپنی مد د کررہے ہوتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ روزہ ایثار، قربانی، اخوت اور بھائی چارہ کا درس دیتا ہے،رمضان ہمیں ایک دوسرے کی خیر خواہی، غم خواری اور معافی کا درس دیتا ہے،رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کے تذکیہ نفس کرنے کے ساتھ ان میں خیر خواہی، غم خواری اور ایک دوسرے کو معاف کرنے اور صلہ رحمی کرنے کا درس دیتا ہے۔

،رمضان المبارک توبہ و استغفار، رحمت، بخشش و مغفرت، دعاؤں کی قبولیت اوراللہ کا خاص قرب حاصل کرنے کا مہینہ ہے۔ یہ نیکیوں کا موسم بہار ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے امت محمدیہﷺ کو بخشنے کا بہانہ اور ذریعہ ہے لہٰذا ہمیں اس ماہ مبارک میں خوب عبادت و ریاضت، توبہ و استغفار کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرکے اپنی بخشش و مغفرت کا سامان کرنا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -