حکومت، مخیر حضرات کمزور طبقات کا سہارا ہیں، جمشید اقبال چیمہ

حکومت، مخیر حضرات کمزور طبقات کا سہارا ہیں، جمشید اقبال چیمہ

  

لاہور(پ ر) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت اور مخیر حضرات موجودہ حالات میں کمزور طبقات کا سہارا بنے ہوئے ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کا سلسلہ جاری رہے گا،مسلم لیگ (ن) نے موجودہ حالات میں امدادی سر گرمیوں میں ہاتھ بٹانے کی بجائے صرف تنقید پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، کورونا وائرس کے خلاف احتیاط ہی سب سے موثر ہتھیار ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حلقہ این اے 127کے رہنماؤں اور راشن تقسیم میں مصروف رضا کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات شروع کر دئیے تھے۔

اور عالمی دنیا نے پاکستان کے اقدامات کوسراہا ہے۔ حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے، متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی اور کمزور طقات کو ریلیف دینے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام کو اس مہم میں شریک ہونا ہوگا اور ہمیں یہ جنگ گھروں میں محدود رہ کر لڑنی ہے۔ اگر ہم نے غیر سنجیدگی دکھائی تو حالات گھمبیر ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت کورونا کے مریضوں کی جانیں بچانے کے ساتھ ساتھ معیشت کو بچانے کیلئے بھی کوشاں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -