کورونا کیخلاف جنگ پاکستان کے بقا کی جنگ ہے،ساجدہ کھرل

کورونا کیخلاف جنگ پاکستان کے بقا کی جنگ ہے،ساجدہ کھرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت کی ترجمان ساجدہ کھرل نے کہاہے کہ کورونا کیخلاف جنگ پاکستان کے بقا کی جنگ ہے، کورونا نے دنیا کی بڑی طاقتوں کو بھی شکست سے دوچار کردیابچنے کیلئے احتیا طی تدا بیراپنانا ہونگی،وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کا مقابلہ سب کو مل کر کرنا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ کورونا عالمی وبا، روکنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔
، خطرناک وائرس سے بچاؤکیلئے عوام سخت حفاظتی تدابیر اختیار کر یں خو د بچیں دو سرو ں کو بچا ئیں،عوام کورونا پھیلا ؤکو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کی مکمل پابندی کریں۔ اپوز یشن مشکل حالا ت میں حکومت کیخلا ف ساز شیں کرنے کی بجائے عوام کی خد مت کیلئے حکومت کا سا تھ دے۔