حکومت نے نوجوانوں کوہنر مند بنانے کے لئے کچھ نہیں کیا،سعدیہ تیمور

حکومت نے نوجوانوں کوہنر مند بنانے کے لئے کچھ نہیں کیا،سعدیہ تیمور

  

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ ماضی میں کسی حکومت نے نوجوانوں کوہنر مند بنانے کے لئے کچھ نہیں کیا۔ اب عمران خان بھی نوجوانوں کے لئے کچھ نہیں کررہے۔عمران خان نے نوجوانوں کو مایوس کیا ہے۔ تحریک انصاف کے دور میں صوبہ بھر میں روزگار کے مواقع پید اکرنے کی کوشش نہیں کی گئی اور نہ ہی صنعتی ترقی کے لئے کوئی قدم اٹھایا گیا۔ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے کی ترقی کیلئے تاریخی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔

اور نوجوانو ں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بھی موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔ شہباز شریف کے اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں اور میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں بااختیار بنا کر قومی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکتا ہے، ملک و قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے تاریخی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان طبقہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اور اس اثاثے سے فائدہ اٹھانے کیلئے نوجوانوں کیلئے متعدد پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔ اپنا روزگار شروع کرنے کیلئے نوجوانوں میں اب تک اربوں روپے کے قرضے تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ ”خود روزگار سکیم“ کے تحت نوجوانوں میں 50 ہزار گاڑیوں کی تقسیم کا عمل شفاف انداز سے جاری رہا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -